• news

مختصر اجلاس ،43 پی ٹی آئی ارکا ن اسمبلی اجلاس میں شریک نہ ہوسکے 

پاکستان تحریک انصاف کے 43ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔پی ٹی آئی ارکان سینٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم کے چیمبر میں بیٹھے میٹنگ کرتے رہے، اس دوران اجلاس میں جماعت اسلامی کے رکن مو لانا عبد الاکبر چترالی نے بولنے کا موقع نہ دینے پر کورم کی نشاندہی کر دی ،ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے بھی ’’موقع غنیمت ‘‘جا نا اور فوری طورپر گنتی کرائی کورم پورا نہ نکلنے پر اجلاس کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا ۔اس طرح حکومت نے اپنی ’’حکمت عملی‘‘سے پی ٹی آئی کی طرف سے قومی اسمبلی میں واپس اآنے اور اپوزیشن لیڈر کا عہدہ لینے کی کوشش ایک بار پھر ناکام بنا دی ،بعد ازاں ڈاکٹر شہزاد وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرکے ’’دل کی بھڑاس‘‘نکالی اور پی ٹی آئی کے ارکان ’’بوجھل قدموںاور افسردہ دل‘‘کے ساتھ پارلیمنٹ ہائوس سے روانہ ہو گئے ۔

چوہدری شاہد اجمل

چوہدری شاہد اجمل

ای پیپر-دی نیشن