عمران خان کی جیل بھرو تحریک انتشار ، انارکی پھیلانے کی سازش ہے:پیر اشرف رسول
فیروزوالہ( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک ملک میں انتشار اور انارکی پھیلانے کی سازش ہے۔ یہ ملکی حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے اپنے 4 سالہ دور اقتدار میں معیشت کو تباہ اور ملک کو دیوالیہ کیا۔ اب وفاقی حکومت ملک و قوم کو خوشحال کرنے اور ترقی و استحکام کی خاطر جدوجہد کررہی ہے جو پی ٹی آئی کیلئے قابل قبول نہیں۔ ان کی حب الوطنی و عوام دوستی کا پول کھل چکا ہے۔