• news

عمران نیازی کا مارچ ملکی  مفاد میں نہیں :خالد جوئیہ 

کاہنہ (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا مارچ ملکی مفاد میں نہیں۔ ملک کا جو حال عمران نیازی اور اسکی نا اہل ٹیم نے کیا ہے اسکی سزا عوام بھگت رہی ہے۔ قوم سے معافی مانگنے کی بجائے جلسے جلوس لانگ مارچ کرنا ملک و قوم کو زندہ درگور کرنا ہے۔ اب عوام انکی حرکتوں کو بخوبی سمجھ چکی ہے۔ با شعور عوام اب عمران نیازی کے جھانسے میںنہیں آئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن