• news

پی آئی ٹی بی کے فلیگ شپ :حکومت پنجاب کو 300 ارب روپے سے زائد ریونیو وصول


لاہور(نیوز رپورٹر)شہریوں کی سہولت کیلئے پی آئی ٹی بی اور بورڈ آف ریونیو کے اشتراک سے وضع کردہ ای سٹیمپنگ سسٹم کے تحت پنجاب میں اب تک 300 ارب روپے سے زائد ریونیو اکٹھا ہو چکا ہے جبکہ اب تک 1 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ای سٹامپ پیپرز جاری کیے جا چکے ہیں۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی زیرِ صدارت اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جنرل ساجد لطیف اور دیگر شریک ہوئے۔اس موقع پر چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے پی آئی ٹی بی کے ای سٹیمپنگ سسٹم  نے روایتی نظام کو مکمل طور پر تبدیل کر کے سٹیمپ پیپر کے اجراء کے عمل کو ڈیجیٹل کر دیا ہے، جس سے ریونیو میں اضافہ اور شفافیت آئی ہے اورپچھلی تاریخوں میں فراڈ‘ مالیاتی چوری اور جعلسازی کا خاتمہ ممکن ہواہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ اور خیبرپی کے میں بھی اس نظام کے نفاذ سے صوبوں کو خاطرخواہ ریونیو حاصل ہو رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن