لگتا ہے عمران خان جیل بھرو تحریک میں ویڈیو لنک پر اپنی گرفتاری دینگے: اشرف بھٹی
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ جیسے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی اعلان کردہ جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں ویڈیو لنک پر ہی اپنی گرفتاری دیں گے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان ڈیجٹیل میڈیا یعنی واٹس ایپ،فیس بک،ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پر اپنی اپنی گرفتاریاں دیں گے اور پی ٹی آئی والے انقلاب بھی سوشل میڈیا پر ہی لائیں گے۔