• news

گلیڈی ایٹرز، یونائیٹڈ نے اچانک پریکٹس سیشنز منسوخ کردیئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شیڈول کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے اپنے پریکٹس سیشن اچانک منسوخ کردئیے۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمز کو ایک بجے پریکٹس سیشن کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچنا تھا تاہم پریکٹس کو منسوخ کردیا گیا جس کی کوئی وجہ سامنے نہ آسکی۔

ای پیپر-دی نیشن