• news

نوجوان سوشل میڈیا کو  مثبت سوچ پھیلانے کا ذریعہ بنائیں: مریم نواز 


پشاور (نیٹ نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ونگ نے جرات و بہادری سے پارٹی موقف کو اجاگر کیا۔ مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ٹیم  خیبر پی کے کا اجلاس مریم نواز کی صدارت میں ہوا۔ مریم نواز نے کہا کہ آپ نے بڑی جرات اور بہادری سے پارٹی موقف اجاگر کیا جس پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ پڑھے لکھے مہذب اور ذہین نوجوانوں کو سوشل میڈیا ٹیم میں آگے لائیں۔  ہماری پہچان آئین، اخلاق اور جمہوری اقدار ہیں۔ گالی گلوچ کا حصہ نہ بینں۔ کسی بھی بات کا دلیل، تہذیب اور سچائی سے جواب دیں۔ نوجوان سوشل میڈیا کو معاشرے میں مثبت سوچ پھیلانے کا ذریعہ بنائیں۔ اتحاد، یکجہتی اور مہذب اقدار کو فروغ دیا جائے۔ علاوہ ازیں مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں۔ وہ آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں تنظیمی امور سرانجام دیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن