• news

انٹر بنک میں ڈالر 1.23 روپے سستا‘ سونا 3300 روپے مہنگا ہو گیا


کراچی (کامرس رپورٹر) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مضبوطی کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت 1.23 روپے کمی کے ساتھ 269.28 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر271.50  روپے پر مستحکم رہا۔ دوسری طرف بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کی کمی سے 1865 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3300 روپے اور 2829 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ نتیجے میں ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 198000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 169753 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کے اضافے سے 2160 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72 روپے کے اضافے سے 1851.85 روپے کی سطح پر آگئی۔

ای پیپر-دی نیشن