• news

عوام دشمن پالیسوں کیخلاف  احتجاجی مظاہرہ ، مقبول بٹ کی برسی پر آج ہڑتال 


سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں رہبر خیل کے اساتذہ نے جموں کے تریکوٹہ نگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے دفتر کے باہر اپنے مطالبات کے لیے اپنا احتجاج جاری رکھا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین احتجاج کے دوران اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز آویزاں ہیں جن میں لوگوں سے کل ممتاز کشمیری آزادی پسند رہنما مقبول بٹ کی شہادت کی 39  ویں برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی ہے کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  بھارتی حکام نے مقبول بٹ کو تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردار ادا کی پاداش میں 11 فروری 1984 کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر انکا جسد خاکی جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن