• news

زمان پارک، پی ٹی آئی میانوالی کے صدر سے پستول برآمد، لائسنس یافتہ ہے: نصراللہ 


لاہور (نمائندہ خصوصی) زمان پارک میں پولیس نے تلاشی کے دوران پی ٹی آئی میانوالی کے ڈسٹرکٹ صدر سے پستول برآمد  کرلیا۔ پولیس نے پستول قبضہ میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ نصراللہ خان نامی شہری کا کہنا ہے کہ میرا پستول لائسنس یافتہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لائسنس کی تصدیق  کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن