• news

وزیراعظم آزاد کشمیر کی صحافی کو گالیاں  پی ٹی آئی انکوائری کرائے گی 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے صحافی کو گلیاں دینے کے معاملہ  سردار تنویر الیاس کے خلاف انکوائری کرائے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سردار تنویر الیاس کی جانب سے صحافی کو گالیاں دینے  کے معاملہ  پر سردار تنویر الیاس کے خلاف انکوائری کرائے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی نے سردار تنویر الیاس کی جانب سے صحافی کو گالیاں دینے پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد  وسیم نے سردار تنویر الیاس کے الفاظ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ صحافی کو سخت سے سخت سوال پوچھنے کا حق آئین اور قانون دیتا ہے تنویر الیاس کے الفاظ پر پی ٹی آئی کا ہرکارکن اور رہنما شرمندہ ہیں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سردار تنویر الیاس کے الفاظ پر انتہائی افسوس ہوا وزیراعظم آزاد کشمیر کا دفاع نہیں کر سکتا سینیٹر سیف اللہ نے کہا کہ تنویر الیاس کی جانب سے صحافی کو گالیاں دینے کا معاملہ پارٹی اجلاس میں اٹھایا جائے گا۔   8 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد نجی ٹی وی کے نمائندے نے سردار تنویر الیاس سے سوال پوچھا کہ کشمیر پر بلائے گئے  اجلاس میں وزیراعظم پاکستان  اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو شریک نہ ہوئے تو انہوں نے جیو نیوز کے نمائندے حیدر شیرازی پر الزام لگا دیا اور بعد ازاں فون کرکے گالیاں دیں۔

ای پیپر-دی نیشن