بیرونی ادا ئیگیوں کی صورتحال تشویشناک ، فنا نسنگ ضرورت کا حصول دشوار: مو ڈیز
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال تشویشناک قرار دے دی۔ موڈیز کے مطابق پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورت حال تشویشناک ہے۔ آمدنی بڑھانے کے اقدامات آئی ایم ایف کی اگلی قسط جاری کرنے کی پیشگی شرط ہوسکتی ہے۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ سماجی اور سیاسی خدشات حکومت کے ریفارمز پروگرام پر عمل درآمد کو مشکل بنائیں گے۔ حکومت پاکستان کے لیے لیکوڈٹی اور بیرونی خدشات کا زور بڑھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چند برسوں کی فنانسنگ ضروریات کو حاصل کرنا دشوار رہے گا۔