ماموں کانجن: بیوی سے تعلقات‘ شوہر نے محنت کش کے بال‘ بھنوئیں مونڈ دیں
ماموں کانجن (نامہ نگار) بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبہ میں خاوند نے بھائی اور دیگر چھ ساتھیوں کی مدد سے غریب محنت کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسکا سر ابرو اور مونچھیں مونڈ دیں واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے چار ملزموں کوگرفتار کر لیا ہے چک53/5ٹکڑا کے رہائشی سرفراز کے مطابق شبیر احمد ماچھی کو شبہ تھا کہ میرے اسکی بیوی سے ناجائز تعلقات ہیں جس بنا پر اس نے اپنے بھائی نواز اور دوستوں حقنواز اللہ وداھیا ناصر اللہ دتہ اور دو نامعلوم کے ہمراہ گزشتہ روز اسے گھر سے گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا اور دو روز تک نامعلوم مقام پر قید رکھ کر اسکے سر مونچھوں اور ابروؤں کے استھرے سے بال مونڈ دئے اس دوران انہوں نے میری ویڈیو بنا کر وائرل کر دی۔