• news

لاہورکے مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ شہری لاکھوں روپے‘ سامان سے محروم


لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہورکے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ میں نواز کے اہل خانہ سے پانچ لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات، ڈیفنس کے علاقہ سے چار لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، چوہنگ کے علاقہ میں نوید کے گھروالوں سے چار لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،گلبرگ میں عبدالقیوم کے گھر سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان،نواب ٹاون کے علاقہ میں حسنین کے گھر والوں سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان،لوئر مال میں اسد سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔راوی روڈ اور ساندہ سے گاڑیاں جبکہ داتا دربار،شاہدرہ،سمن آباد اور اقبال ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

ای پیپر-دی نیشن