• news

لاہور: زیادتی کا شکار خاتون سے تفتیشی کی زیادتی‘ محمد نگر میں محنت کش سے اجتماعی زیادتی


لاہور‘ محمد نگر ‘ اختر آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) تھانہ ہیئر کے علاقہ میں تفتیشی پولیس آفیسر ثقلین گوندل نے زیادتی کا شکار خاتون کو ہی مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم نے خاتون کو پرانے مقدمہ میں ملزم کی گرفتاری کا جھانسہ دیکر بلوایا تھا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل سکھیرا نے ملزم سب انسپکٹر کو معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو 24 گھنٹوں میں واقعہ کی انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ حویلی لکھا کے نواحی گاؤں چک الہ دین میں چھ ماہ کی حاملہ شادی شدہ خاتون کو تین درندہ صفت ملزمان ساجد، منصب اور ایک کس نامعلوم نے نشہ آور شے پلا کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون نے مزاحمت کی تو ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی بھی کر دیا جس سے اسکی حالت غیر ہو گئی تو خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چند گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی‘ حویلی لکھا پولیس نے مقدمہ درج  کر لیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ 81 ای بی میں جواں سال محنت کش کیساتھ اجتماعی زیادتی کیساتھ ویڈیو بنانے کا افسوسناک واقعہ، ڈی پی او پاکپتن حسن اقبال کا سخت نوٹس، مقدمہ درج 2 ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ ایس ایچ او تھانہ صدرنے مقدمہ کے دو  ملزمان صابر اور امین کو گرفتار کر لیا ڈی پی او نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کو 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دے دی ۔

ای پیپر-دی نیشن