وفاقی شرعی عدالت میں واقع مسجد سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی شہید کے نام سے منسوب
اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی شرعی عدالت میں واقع نور مسجد سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی شہید کے نام سے منسوب کردی گئی ہے ،قائم مقام چیف جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور نے جمعہ کے روز، جسٹس خادم حسین ایم شیخ کے ہمراہ مسجد کا افتتاح کیا اور نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی گئی۔
، نمازِ جمعہ کا خطبہ اور نماز سینئر ریسرچ ایڈوائزر ڈاکٹر مطیع الرحمن نے پڑھائی، افتتاحی تقریب میں عدالت اور دیگر حکومتی اداروں کے ملازمین نے شرکت کی،یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کو14اکتوبر2022کوخاران (بلوچستان)کے علاقہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔