طاہرہ سیدہ کو ایم ڈی شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کی اضافی ذمہ داریاں تفویض
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)انفارمیشن گروپ گریڈ کی 20 کی طاہرہ سیدہ کو ایم ڈی شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کمپنی لمیٹڈ کی اضافی زمہ داریاں سونپ دیں گئیں،گریڈ 20 کی طاہرہ سیدہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور ڈائریکٹر جنرل تعینات ہیں۔پولیس سروس گریڈ 18 کے معاذ ظفر کی خدمات وزارت ریلوے سے پنجاب حکومت کے سپرد کر د ی گئیں،گریڈ 18 کینوید احمد کا پاور ڈویڑن سے بطورسیکشن آفیسر فنانس ڈویڑن ،تعیناتی کے منتظر گریڈ 18 کے محمد مدثر احمد کی بطور سیکشن آفیسر وزارت فوڈ سیکورٹی میں تعیناتی ۔گریڈ 17 کے فیضان اللہ خان کا بطور سیکشن آفیسر وزارت فوڈ سیکورٹی سے بین الصوبائی رابطہ ڈویڑن میں تبادلہ کر دیا گیا ۔