ورلڈ بنک کے ریجنل اور کنٹری ڈائریکٹرکی چیئرمین ایف بی آرسے ملاقات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ورلڈ بینک کے ریجنل ڈائریکٹر میتھیو ورگس نے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بینہسین کے ساتھ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد سے ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ریونیو اکٹھا کرنے کیل ایف بی آر کی طرف سے اٹھائے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید براں پاکستان ریزز ریوینیو پروگرام کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا جو ایف بی آر ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے نافذ کر رہا ہے۔ یہ پروگرام ٹیکس بیس کو وسیع کرنے اور ریونیو کو بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔ ملاقات کے دوران پراجیکٹ کی پیشرفت پر مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے ورلڈ بینک اور ایف بی آر ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ پروگرام سے ایف بی آر کے آئی ٹی سسٹم کو اپ گریڈ کرنے میں مدد ملے گی جس سے ٹیکس انتظامیہ کو مزید معاونت حاصل ہو گی۔ملاقات میں ایف بی آر اور ورلڈ بینک نے منصوبے کے تحت اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔