سڑکوںپر جس کو گھسیٹنا تھا وزیراعظم آج اسی کے ساتھ بیٹھا ہے: بابر اعوان
اسلام آباد (وقائع نگار) سینئر قانون دان بابر اعوان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے واپسی کا راستہ بند ہونے کی صورتحال تک پہنچ گئے ہیں۔ بائیس کروڑ عوام کیلئے بڑی جیل بنا دی گئی ہے۔ پاکستان کو مغربی ادارے کی غلامی میں دیدیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔ ایک خاتون پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے دوبارہ آئی ہوئی ہیں۔ بیس بائیس لوٹوں کی اکثریت والوں کی کابینہ میں محکمہ وزیر ہیں۔ عمران خان چاہتے ہیں ملک کے اندر سے آمدنی بنائی جائے۔ مصنوعی نہ ہو۔ موجودہ حکومت کو زبردستی بٹھایا گیا۔ پی ڈی ایم کہتی ہے کہ ہمیں حکومت میں بیٹھے رہنے دو‘ آئین میں کہاں حکومت کے ساتھ اپوزیشن بیٹھے؟ آئین میں بروقت انتخابات کروانے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ سڑکوں پر جس کو گھسیٹنا تھا‘ آج وزیراعظم اسی کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے۔