ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونیوالے نیویارک پولیس کے پاکستانی افسر کی نماز جنازہ ادا
نیویاک (نیٹ نیوز) ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے نیویارک پولیس کے پاکستانی امریکن افسر عدید فیاض کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ عدید فیاض کی میت پولیس پرچم میں لپیٹ کر لائی گئی، نیویارک پولیس کے اہلکاروں نے اپنے مقتول ساتھی کی میت کو سلامی پیش کی۔یاد رہے کہ عدید فیاض کو ڈکیتی مزاحمت پر سر میں گولی مار دی گئی تھی، عدید فیاض کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔