• news

ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے : یورپی یونین


 برسلز(آئی این پی)یورپی یونین  کے صدر چارلس مائیکل نے قہرامان  ماراش  کے مرکز میں آنے والے زلزلوں میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے لیے ترکیہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وہ زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے اپنے تمام وسائل ترکیہ کے لیے بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے۔
،مائیکل نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ یورپی یونین کے رہنمائوں کی سربراہی اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس کا آغاز 6فروری کو ترکیہ میں آنے والے زلزلوں کے ل بارے میں اپانا جائزہ پیش کرتے ہوئے کیا،ترکیہ اور شام میں زلزلوں کی وجہ سے جانیں گنوانے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مشیل نے کہا کہ یورپی یونین اور رکن ممالک کے طور پر میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کے  لیے ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کے لیے انہوں  نے  کہا کہ   یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے دوران صدر رجب طیب ایردوان کو یورپی یونین کے تمام ممالک کے رہنمائوں کے دستخط شدہ ایک خط بھیجا تھا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ وہ زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے تیار ہیں،مائیکل نے کہا کہ  وہ زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے جلد ہی برسلز میں ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن