• news

ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹا گرام اکائونٹس دو سال بعد بحال


نیویارک (این این آئی)میٹا نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 2 سال بعد فیس بک اور انسٹا گرام اکائونٹس بحال کردیے۔میٹا ترجمان اینڈی اسٹون نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکائونٹس بحال کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
سابق امریکی صدر کے سوشل میڈیا اکائونٹس جنوری 2021 میں کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد معطل کردیے گئے تھے۔گزشتہ ماہ میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکائونٹس پر عائد پابندی جلد ختم کردی جائے گی۔میٹا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر سابق صدر نے ان کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی تو ان کے اکائونٹس دوبارہ معطل کئے جائیں گے۔


واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں، سوشل میڈیا اکائونٹس کی بحالی سے وہ ووٹروں اور سیاسی فنڈ ریزنگ تک رسائی حاصل کرلیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری 2021 تک انسٹاگرام پر 23 ملین اور فیس بک پر 34 ملین فالوورز تھے۔

ای پیپر-دی نیشن