• news

 شیخوپورہ: قرآن پاک کی بے حرمتی، ملزمہ کو عمر قید کی سزا 


شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل نے تھانہ سٹی فاروق آباد میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے اس میں ملوث ملزمہ مختاراں بی بی کو 25سال عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ استغاثہ کے مطابق خاتون ملزمہ مختاراں بی بی نے 25 جولائی 2022بے حرمتی و توہین کی تھی جس کے خلاف پولیس نے مدعی عرفان احمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا تھا۔ قانونی دلائل سمیت ملزمہ کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کئے جن کی روشنی میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ فاروق آباد کے علماء  کرام نے اس عدالتی فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن