• news

شیخ رشید نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی‘ پرسوں سماعت ہوگی


اسلام آباد +راولپنڈی(وقائع نگار+اپنے سٹاف رپورٹرسے) شیخ رشید نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست پر سماعت تیرہ فروری کو ہوگی۔ شیخ رشید کے وکیل نے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ آصف زرداری کے خلاف بیان پر مقدمہ درج کیا گیا۔ آصف زرداری نے کوئی شکایت نہیں کی۔ تیسرے فریق کی شکایت پر مقدمہ بنا۔ جیل میں ہوں‘ اب مزید کسی تفتیش کیلئے پولیس کو میری ضرورت نہیں۔ مچلکے جمع کرانے پر تیار ہوں۔ ضمانت منظور کی جائے۔ کیس کے میرٹ پر فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔ درخواست ضمانت بعد از گرفتاری تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں کی گئی ہے۔راولپنڈی سے اپنے سٹاف رپورٹر  کے مطابق این اے 62 راولپنڈی 6 کی ریٹرننگ افسر نوشین اسرار سے شیخ رشید احمد کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور سکروٹنی کے موقع پر آر او آفس میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ریٹرننگ افسر نے اس حوالے سے سنٹرل جیل اڈیالہ کے سپرنٹنڈنٹ کو تحریری طورپر آگاہ کیا کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے شیخ رشید کو جیل سے لانے کے انتظامات کئے جائیں اور انہیںآج (بروز ہفتہ) دن 10 بجے ریٹرننگ افسر کے روبرو پیش ہونے دیا جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن