بیٹے کو گرفتار کرنے اور تشدد کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں‘ شاہ محمود
ملتان (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ زین قریشی کو گرفتار کرنے اور اس پر تشدد کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، زین قریشی کو کل نہیں آج ہی گرفتار کر لیں، ہم بھاگیں گے نہیں۔سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مقف پر قائم ہوں اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں، استعفے اور الیکشن لڑنا ہماری حکمت عملی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین شکنی کی سزا سب کے سامنے ہے، انتظامیہ کے ذریعے من پسند نتائج حاصل کرنے کے ارادے سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا آج پنجاب میں نگراں سیٹ اپ غیرجانبدار ہے؟مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وفاداری اگر تبدیل کرنا ہوتی تو آج راجہ ریاض کی جگہ میں ہوتا لیکن مجھ جیسا لیڈر آف دی اپوزیشن ان کو منظور نہیں تھا۔