پی ٹی آئی ارکان اسمبلی بحال ہو چکے‘ سپیکر شرکت کی دعوت دیں: فواد
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ارکان اسمبلی بحال ہو چکے ہیں۔ ملک میں تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے، جنرل (ر) باجوہ کے اعتراف کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے، ان کے اعتراف کے بعد معاملہ کلیئر ہے۔ سابق آرمی چیف کے حوالے سے کالم لکھا گیا جس میں جنرل (ر) باجوہ نے 4 اعتراف کیے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہکہ چلتی ہوئی اکانومی کو برا کہہ کر حکومت کو چلتا کر دیا گیا، ملک کو جلد انتخابات میں جانا ہو گا، گزشتہ نو ماہ میں معیشت کا جو حال ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ تحریک انصاف دور میں پاکستان 6 فیصد پر گروتھ کر رہا تھاانہوں نے مزید کہا عدالت کے فیصلے کے بعد ممبران قومی اسمبلی بحال ہو چکے، سپیکر قومی اسمبلی فوری طور پر ممبران کو اسمبلی میں شرکت کی دعوت دیں، اس کے بعد لیڈر آف دی اپوزیشن کا پروسیس مکمل کیا جائے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بننا پی ٹی آئی کا حق ہے۔ مسلم لیگ کے اندر اب کافی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں، کیپٹن (ر) صفدر کی باتوں میں کافی وزن ہے، ترکی کی حکومت نے شہباز شریف، بلاول بھٹو کو شٹ اپ کال دی، ہم تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔