• news

بیت المقدس: گاڑی نے 2 اسرائیلی کچل دیئے، پولیس فائرنگ سے فلسطینی ڈرائیور شہید 


بیت المقدس (نوائے وقت رپورٹ) عرب میڈیا کے مطابق بیت المقدس کے قریب گاڑی کی مبینہ ٹکر سے دو اسرائیلی ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تیز رفتار کار ڈرائیور نے بس سٹاپ پر کھڑے افراد پر گاڑی چڑھا دی۔ گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد زخمی  بھی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان ڈرائیور شہید ہو گیا۔مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے پر بربریت کا مظاہرہ کیا اور نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے 22 سالہ فلسطینی شہید ہوگیا،واضح رہے کہ اسرائیل کی بربریت کے نتیجے میں نئے سال کے آغاز سے اب تک 43 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن