• news

آفات ارضی وسماوی سے بچنے کا واحدحل رجوع احکامات الٰہی ہے:میاں جمیل

لاہور( خصوصی نامہ نگار )تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمدجمیل نے جامع أبی ہریرہ ؓکریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آفات ارضی وسماوی سے بچنے کا واحدحل رجوع احکامات الٰہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آفات ومشکلات نے انسانیت کا گھیراؤ کررکھاہے ۔انفرادی واجتماعی توبہ کی صرف لوٹنا ہوگا۔میاں محمدجمیل نے کہا کہ مشکلات سے نجات کا واحدراستہ بندگی الٰہی ہے ۔رب عظیم کو پکاراجائے اسی کو اپنے دکھڑے سنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں سیلاب ،زلزلے اوردیگرحوادث انسانیت کو خواب غفلت سے بیدارکرنے کیلئے دستک ہیں۔اس موقع پر میاں محمدجمیل نے ترکیہ اورشام کے زلزلہ متاثرین کی دل کھول کرمددکرنے کا کہا۔انہوں نے شہدائ￿ کی مغفرت ،زخمیوں کی جلدصحت یابی اورلواحقین کے صبرجمیل کی دعاکی۔

ای پیپر-دی نیشن