شام وترکی کے بھائیوں کیساتھ تعاون کرنا ہم پر فرض ہے:عبد الغفار روپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا ہے کہ شام وترکی کے بھائیوں کے ساتھ تعاون کرنا ہم پر فرض ہے۔ بہت بڑا امتحان ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے زلزلہ زدگان پر رحم فرمائے۔ یہ بات انہوں نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا کہ قدرتی آفات بہت بڑی آزمائش ہے اور ہم سب پر فرض ہے کہ ہم شام اور ترک بھائیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ مصیبت اور آفات کا اللہ کی طرف سے ہم سب کیلئے وارننگ ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ سے ڈریں اور اسلام کے احکامات کو اپنانے کی کوشش کریں اور کامل مسلمان بن جائیں۔تمام ممالک اور خصوصی مسلمان حکمرانوں کو انکی مدد کیلئے آگے بڑھنا چاہیے۔ سعودی عرب کی طرف امداد قابل تحسین اقدام ہے۔ پاکستانی قوم ایسے وقت میں اپنے شامی اور ترک بھائیوں کو اکیلا چھوڑے گی۔ زلزلہ میں شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی اور بلڈنگوں میں پھنسے ہوئے بوڑھوں بچوں اور خواتین کیلئے بھی دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ان پر اپنی رحمت فرمائے تاکہ وہ زندہ وسلامت گری ہوئی عمارتوں سے نکل سکیں۔