• news

ہماری خود غرضیوں ، مفاد پرستیوں نے ملک کویہاں تک پہنچایا: مولانا فضل الرحمن بن محمد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، معروف دینی سکالر ، درجنوں کتابوں کے مصنف ، جامع محمد ی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ ہماری خود غرضیوں اور مفاد پرستانہ روش نے ملک کو اس حال تک پہنچا دیا ہے۔ ہمارے سیاسی ، دینی اور معاشی حالات بہت دگرگوں ہوگئے ہیں۔ آئی ایم ایف سے قرض لئے بغیر ملک کی گاڑی چلنا محال ہے۔ مقروض ہونے کی نوبت کیوں آئی اور آج تک اس دلدل سے نکلنے کا راستہ کیوں نہیں ڈھونڈا گیا۔ صاف ظاہر ہے کہ یہ سب کچھ ہمارے نا اہل اور مفاد پرست حکومتی اہلکاروں کے کرتوتوں کی وجہ سے ہوا ہے اور اب حالت یہ ہے کہ قرض دینے والے مالیاتی ادارے اپنی شرائط پر معاہدے کرکے ملک کو مزید قرضوں میں جکڑتے جارہے ہیں اور ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔ اور عوام پر قرض کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔ زندگی گذارنا نا مشکل ترین ہو گیا ہے۔ ہر حکومت قرض لینے کو اپنی کامیابی تصور کرتی ہے قرض لینے کے بعد آدمی سے زیادہ رقم پچھلے قرض کے سود کی مد میں کاٹ لی جاتی ہے اور یوں ملک کی بدحالی میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔ اس صورت حال سے نکلنے کا راستہ صرف سادگی ہے اور اب یہ قربانی مقتدر طبقہ دے جنہوں نے ملک کو بری طرح لوٹا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن