مشکل حالاٹ ضرور ہیں ،ملک دیوالیہ نہیں ہوگا :گورنر پنجاب
لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہاوس میںگزشتہ روز ساوتھ ایشن کالمسٹ کونسل(ساک) کے وفد ضمیر آفاقی کی قیادت میں، میاں سیف الرحمن، اشرف سہیل، حنیف انجم ،مظہر چوہدری،روشن لال،خواجہ منور،شعیب مرزا،رقیہ غزل ،معارج ضمیر، فضل حسین اعوان کامران ابرار،اور فیصل نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ملک کی تازہ ترین سیاسی ،سماجی اور معاشی صورت پر بات چیت ہوئی جبکہ وفد کے ارکین نے پٹرول کی شارٹیج،آٹے میں لگے لوگوں سے شناختی کارڈ کی شرط اور اور ملک کے دیوالیہ ہونے اور برسراقتدار پارٹی کی مشکالات میں اضافے پر سوال بھی کئے۔ گورنر نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ ملک مشکل حالات میں ہے لیکن یہ کبھی دیوالیہ نہیں ہو گا۔ ہماری حکومت ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔ گورنر بلیغ الرحمن نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام اور انتشار پھیلانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اتحادی حکومت ملکی معیشت سمیت تمام شعبوں میں بہتری لانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ پچھلی حکومت نے ریکارڈ قرضے لے کر ملک کو معاشی بحران کی طرف دھکیلا۔ سی پیک جیسے رکے ہوئے منصبوں پر کام دوبارہ شروع ہوا ہے جو ملکی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔اس موقع پر گرونر پنجاب کو ساک کی جانب سے سوینیئر پیش کیا گیا۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گزشتہ روز ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں چائنہ کے اشتراک سے قائم کی گئی لوبان (Lu Ban) ورکشاپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب اسد اللہ فیض ، چیف آپریٹنگ افسر احمد خاور شہزاد اور سینئر ڈائریکٹر جنرل اختر عباس بھروانہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ آج کا دور آئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا ہے اور وہی قومیں آگے بڑھ رہی ہیں جو فنی اور تکنیکی تعلیم و تربیت میں آگے ہیں۔ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) انڈسٹری سے روابط مضبوط بنا کر طلبا کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ چائنہ کی اشتراک سے قائم کی گئی لوبان ورکشاپ سے نوجوان طلبا ہنر مند بن رہے ہیں جس سے یقینا کئی خاندان معاشی طور پر خود کفیل اور خوشحال ہو ں گے۔ ورکشاپ میں طلبا کی تعداد کو مزید بڑھانا چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبا تربیت حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم ہی انسانی ترقی کا قابل اعتماد وسیلہ اور ملکی خوشحالی کا ضامن ہے۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے مزید کہا کہ جامعات میں 07 کنسوشیم بنائے ہیں جن میں سے ایک سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر ہے اور اس کا مقصد اکیڈیمیہ اور انڈسٹری کے روابط کو مضبوط کرنا ہے۔