ڈاکٹرجاویداکرم کا سندس فاؤنڈیشن کادورہ ،مریض بچوں کی عیادت،تحائف تقسیم
لاہور(نیوزرپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے شادمان میں سندس فاؤنڈیشن کاتفصیلی دورہ کیا۔سندس فاؤنڈیشن سے محمدیٰسین،محمد یعقوب ودیگرسٹاف نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کو گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پرپروفیسرامجدبھی ہمراہ تھے۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے سندس فاؤنڈیشن میں تھیلیسمیاء ،ہیموفیلیااورخون کے دیگرامراض کا شکارمعصوم بچوں کی عیادت کی اور تحائف تقسیم کئے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے سندس فاؤنڈیشن میں لیب،ڈائیگناسٹک سنٹر ودیگرطبی سہولیات کاجائزہ بھی لیا۔سندس فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کو تھیلیسمیاء کاشکاربچوں کو فراہم کی جانے والی مفت سہولیات بارے بریفنگ دی۔