سینٹ : حکومت وزراء کی گنتی کے لئے بھی ایک وزیر رکھ لے : اپوزیشن کا طنز
جمعہ کو چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفقہ سوالات کے دوران 83وزراء میں سے ایوان میں صرف وزیرمملکت برائے قانون وانصاف سینیٹر شہادت اعوان ہی موجود تھے جس پر اپوزیشن کے سنیٹر مشتاق احمد نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وزراء کی گنتی کر نے کیلئے ایک وزیر اور رکھ لیں۔ وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے قانون و انصاف سینیٹر شہادت اعوان نے ایوان کو بتایا کہ گزشتہ چار سالوں میں 5یونیورسٹیاں بنی ہیں جبکہ وفاقی حکومت نے ان یونیورسٹیوں کو 1567ملین روپے کے فنڈز بھی دیئے ہیں۔