• news

مزدوروں کے گھروں پر چھاپوںکیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے گجرات پولیس سے رپورٹ طلب کرلی

 لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے مزدوروں کے گھروں پر چھاپوں اور ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر گجرات پولیس سے 22 فروری کو رپورٹ طلب کرلی ہے محمد منور اور مہدی حسن نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ہائی ایس گاڑی کے ڈرائیور نے ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار دلاور اور عدیل کو کچل دیا تھا درخواست گزار کا بیٹا دلاور موقع پر جاں بحق ہوگیا دوسرے بیٹے عدیل کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور شدید چوٹیں اور زخم آئے تھانہ ڈنگہ پولیس نے درخواست پر ڈرائیور سمیت ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا پولیس ملزمان کے ایماء پر ہمارے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے ۔پولیس کہتی ہے اگر صلح نہ کی تو جھوٹے مقدمات میں ملوث کردیں گے۔ استدعا ہے عدالت  آئی جی پنجاب کو پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن