• news

انسانی ہمدردی: عالمی برادری نے 4 کروڑ ڈالر امداد افغانستان کو فراہم کر دی

کابل (شنہوا) مالیاتی مشکلات کے شکار جنگ زدہ افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 4 کروڑ ڈالر نقد رقم فراہم کر دی گئی۔ مرکزی بنک و افغانستان بنک (ڈی اے بی) نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ 14 جنوری کے بعد سے یہ نقد رقم کی دوسری کھیپ ہے جو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بین الاقوامی برادری کی مدد کے ایک حصے کے طورپر افغانستان پہنچی ہے۔ اقتصادی طورپر کمزور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد فراہم کی جا سکے۔ ڈی اے بی نے ایک نجی کمرشل بنک میں نقد امداد کی وصولی پر ایک بیان میں کہا کہ مرکزی بنک افغانستان میں بنکاری نظام کو مضبوط کرنے والی کسی بھی مالی معاونت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ جنگ زدہ افغانستان نے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے بین الاقوامی برادری کی انسانی امداد کے حصے کے طورپر گزشتہ سال کے دوران تقریباً 2 ارب ڈالر کی نقد رقم حاصل کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن