• news

احتساب عدالت نے عوام سے فراڈ کا کیس نیب ترمیمی ایکٹ کی بنیاد پر ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا


لاہور(خبرنگار) احتساب عدالت کی جج عظمیٰ اختر چغتائی نے لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ صفدر حیات کیخلاف عوام سے فراڈ کا کیس نیب ترمیمی ایکٹ کی بنیاد پر ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا،عدالت نے حکم میں لکھا کہ نیب ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت احتساب عدالت کے پاس مزید ٹرائل کا اختیار نہیں ہے، جیل حکام کی جانب سے ملزم لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ صفدر حیات کو عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم نیب کے کیس میں ضمانت پر ہے جبکہ راولپنڈی FIA کیس میں زیر حراست ہے۔

ای پیپر-دی نیشن