ادویات کے ریٹ بڑھا کر عوام پر ظلم کیا جا رہا ہے :ماسٹر منظور
فیروزوٹواں (نامہ نگار ) ادویات کے ریٹ بڑھنے سے غریب عوام کی زندگیاں مزید کم ہو جائیں گی ہر کوئی نوازشریف اور اسحاق ڈارنہیںجن کا علاج لندن میں ہونا ہے ادویات پہلے ہی لوگوں کی پہنچ سے دور ہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں ان خیالات کا اظہار فیروزوٹواں میڈیسن مارکیٹ کے چیئرمین ماسٹر محمد منظور نے کیا وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ادویات میں اضافے کے بل کی منظوری کے بعد فیروزوٹوںمیںمیڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ماسٹر منظور نے کہا کہ تعلیم اور صحت ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے پہلے ہی آٹا پٹرول اور اشیاء خوردونوش و روز مرہ کی ضروریات میں شامل چیزوںکا حصول نہ ممکن ہو گیا ہے اوپر سے ادویات کے ریٹ بڑھا کر عوام پر ظلم کیا جا رہا ہے ۔