• news

ن لیگ کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے:عارف سندھیلہ


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے آئندہ انتخابات میں پارٹی پنجاب سمیت تمام صوبوں میں کلین سویپ کرے گی مریم نواز کی قیادت میں ہم پارٹی کو فعال اور مربوط و مضبوط بنانے کیلئے کوشاں اور متحرک ہیں پارٹی قائد میاں نواز شریف کے ویژن کی تکمیل یقینی بنا کر د م لیں گے، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جن ابتر حالات میں حکومت کی کمان سنبھالی وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں آج ملک تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن