شیخوپورہ: لیسکو کے نادہندگان سرکاری محکموں کو کو آخری نوٹس جاری
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں محکمہ بجلی لیسکو کے سرکاری محکموں کی طرف 30 کروڑ روپے کے واجبات ہیں جن کی وصولی کیلئے ایس ای لیسکو شیخوپورہ ذولفقار علی بلوچ کی ہدایت پر مختلف سرکاری محکموں کو آخری نوٹس جاری کر دیئے ہیں بقایا جات ٹی ایم اے (میونسپل کمیٹی شیخوپورہ )کے ہیں جو 6کروڑ 60لاکھ کے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے 6کروڑ ہے ڈسٹرکٹ جیل کے ذمہ 48 لاکھ روپے پنجاب پولیس 20 لاکھ روپے ٹی ایم اے آفس کے ذمے 18 لاکھ روپے ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ذمے 60 لاکھ روپے ، موٹروے پولیس کے ذمہ 65 لاکھ روپے ، محکمہ اثار قدیمہ کے ذمے 54 لاکھ 10 ہزار ، پبلک ہیلتھ کے ذمے 39 لاکھ جبکہ ریلوے کے ذمے 29 لاکھ ، گورنمنٹ بوائز سکول کے ذمے 26 لاکھ ، سیشن جج کے ذمے 22 لاکھ 30 ہزار ، ڈائریکٹر سپورٹس کے ذمے 19 لاکھ 74 ہزار بقایا جات ہیں لیسکو کی طرف بقایا جات کی وصولی کیلئے ان محکموں کو ایک ہفتے کی مہلت بھی دی گئی ہیں اور مقررہ مدت تک بل جمع نہ کرانیوالے اداروں کی بجلی منقطع کردی جائیں گی۔