• news

قصور: ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس 

 قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی کی زیر صدارت ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی رومیں ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ انچارج مردم شماری قصور عبدالنوید، انچارجز مردم شماری تحصیل قصور محمد رضوان، اشفاق بھٹی، آصف رفیق، عبدالمجید، سہیل احمد، محمد کاشف، عبدالمجید اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس کو شمار کندگان اور سرکل سپروائزرز کی ٹریننگ، فیلڈ سٹاف کی موک ایکسرسائز، ٹیب ٹیسٹ،فیلڈ سٹاف اور سرکل سپروائزر ز کی تعیناتی، ضلع میں قائم مردم شماری کے سنسر سپورٹ سینٹر کی افادیت، نادرا کے تعاون سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی گئی۔ مردم شماری یکم مارچ سے شروع ہو گی ۔ ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی نے کہا کہ مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے جسکی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن