• news

یونیورسٹی آف لاہور،ایس ڈی جیز اکیڈمی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط


لاہور(کامرس رپورٹر) یونیورسٹی آف لاہورکا پائیدار ترقی کے 17 اہداف کے حصول کیلئے ایس ڈی جیز اکیڈمی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،ایس ڈی جیز مزید پرامن اور مساوی دنیا ممکن بنانے کیلئے ممالک کا ایک متفقہ لائحہ عمل ہے۔ جس پر پاکستان کی نجی یونیورسٹی آف لاہور(یو اوایل) اور ایس ڈی جیز اکیڈمی نے باہمی اشتراک سے پائیدار ترقی کے 17 اہداف کے حصول کیلئے ہم آہنگی اور بڑھوتری کی رفتار تیز کرنے کیلئے ایک نیشنل سمٹ کا اہتمام کیا۔اس سمٹ کے دوران، یو اوایل اور ایس ڈی جیز اکیڈمی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف اور چیئرمین عمار جعفری نے دستخط کیے۔

ای پیپر-دی نیشن