• news

سٹاک ایکسینج،100انڈیکس میں 743پوائنٹس کمی


لاہور(نوائے وقت رپورٹ)حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے میں تاخیر کے سبب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 743 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔بینچ مارک 100 انڈیکس 743.04 پوائنٹس یا 1.75 فیصد تنزلی کے بعد 41 ہزار 723.55 پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل تقریباً 12 بجے 1.34 فیصد یا 570 پوائنٹس کم ہو کر 41 ہزار 896 کی سطح پر آگیا تھا جو گزشتہ روز 743 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 42 ہزار 466 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔معاہدے میں تاخیر کی اطلاعات پر بازار دباؤ کا شکار ہی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف کی سطح کے معاہدے میں تاخیر نے مہینے کے آغاز میں ہونے والے فائدے کو کم کر دیا ہے۔ قرض پروگرام کی بحالی کے حوالے سے پاکستان سے ’’ورچوئل مذاکرات‘ ‘جاری رہیں گے۔
آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق مشن کے دورے کے دوران زیر بحث آنے والے اہم ترجیحی معاملات میں مستقل ریونیو اقدامات کے ساتھ مالیاتی پوزیشن کو مستحکم کرنا اور یکساں اور مساوی سبسڈیز میں کمی، معاشرے کے کمزور ترین طبقات اور سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے سماجی تحفظ کو بڑھانا شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن