کوہلو میں شہید میجر جواد اور کیپٹن صغیر عباس کی نماز جنازہ ادا
راولپنڈی؍کوٹ ادو (خبر نگار+ نوائے وقت) کوہلو شہید کیپٹن صغیرعباس فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہر کوٹ ادو میں سپرد خاک۔ تفصیل کے مطابق بلوچستان کے علاقہ کوہلو میںآپریشن کیا جا رہا تھاکہ آپریشن کے دوران آئی ای ڈی پھٹنے سے 2افسر میجر جواد اور کوٹ ادو کے رہائشی کیپٹن صغیرعباس شہید ہوگئے تھے۔ شہید ہونے والے کیپٹن صغیر عباس کا جسد خاکی ان کے آبائی گھرکوٹ ادو بستی پتل پہنچ گیا تھا جہاں صبح 10بجے نمازجنازہ اداکی گئی۔ جنازہ میں پاک فوج کے افسران سمیت عمائدین علاقہ اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاک فوج کے چاق وچوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔ دوسری طرف شہید میجر جواد کا تعلق کلر کہار کے علاقہ سے تھا۔ ان کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی، جس کے بعد ان کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی۔