• news

مقبوضہ کشمیر میں خعد کش حملے، ایک اور بھا رتی فالس فلیگ آپریشن منصوبہ بے نقاب 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر بھارت کا جھوٹا آپریشن ناکام بنا کر بھارت کو بے نقاب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مْبتلا بھارت کو ایک اور شرمندگی کا سامنا اس وقت کرنا پڑا، جب پاکستان کی مایہ ناز انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارت کے شاطر منصوبے کو بے نقاب کیا۔ طاقت کے نشے میں چْور بھارت ایک مرتبہ پھر خطے کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔ خْفیہ اطلاعات کے مطابق مودی سرکار 14فروری کو پلوامہ حملے کی چوتھی برسی پر اْسی طرز کا ایک اور ڈرامہ رچانے جا رہی ہے۔ منصوبے کے مطابق 14 فروری کو کشمیر کے جنوبی اضلاع میں بارود سے لیس دھماکا خیز گاڑی کے طرز کا حملہ کیا جانا ہے۔ پلوامہ، کولگام، انتناگ اور شوپیاں میں فوجی اہداف پر خود کش حملہ کئے جانے کی قوی اطلاعات ہیں۔ خْفیہ اطلاعات کے مطابق کسی نوجوان سے خود کش حملہ کروا کر الزام پاکستان اور آئی ایس آئی ( ISI ) پر تھوپنا ہے۔ بھارت کی 9 ریاستوں میں اس سال انتخابات ہونا ہیں جو 2024ء کے بھارتی لوک سبھا انتخابات میں فیصلہ کْن اہمیت کے حامل ہیں۔ موددی سرکار فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان مخالف جذبات اْبھار کر الیکشن جیتنا چاہتی ہے۔ چاہے اس مقصد کے حصول کے لئے مْودی سرکار کو کتنے ہی فوجی کیوں نہ مروانا پڑیں۔ بھارتی فوج کے جوان مْودی سرکار کے اقتدار کی ہوس کا ایندھن بنیں گے۔ باراک اوباما نے اپنی کتابThe Promised Land میں لکھا تھا کہ پاکستان مخالف جذبات پر ہندوستان انتخابات جیتتا ہے۔ جنوری 2022ء میں کانگریس رہنما اْدت راج نے نریندر مْودی پر پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ 16جنوری 2021ء کو The Wire کی رپورٹ میں ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملے میں مْودی سرکار خود ملوث تھے۔ 27اکتوبر 2022ء کو بھارتی وزیر دفاع نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے زور پر خم کرنے کا بیان دیا تھا، یکم نومبر 2022ء کو بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا نے بیان دیا کہ بھارتی فوج آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ حالیہ اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات کا مقصد جنگ کا ماحول بنا کر خطے کا امن داؤ پر لگانا ہے۔ مْودی سرکار فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر جنگ بندی معاہدہ ختم کرنا چاہتا ہے، اسی لئے پاکستان کو نشانہ بنانے کی غرض سے کسی بھی فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن