کا بینہ کے تمام اجلاس پیپرلیس ہونگے ، سیا حت کے لئے کو ریا کے تجربہ سے اٹھانا چا ہتے ہیں: محسن نقوی
لاہور (نیوز رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ای۔گورننس کیلئے بڑا اقدام کیا ہے۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس کیلئے کیبنٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس CMIS کے تحت پیپرلیس ہوں گے۔ صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام کو CMIS کے تحت کابینہ کا ایجنڈا جاری کیا جائے گا اور کابینہ کے فیصلوں کے منٹس بھی CMIS کے تحت جاری ہوں گے۔ دوسری جانب محسن نقوی سے کوریا کے سفیر سو سنگپیو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی امور،تجارتی تعلقات میں اضافے، سیاحت، ثقافت او ردیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٰمحسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان بہترین دوستانہ اور معاشی روابط موجود ہیں۔ دوطرفہ وفود کے زیادہ تبادلوں سے باہمی تعلقات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ ثقافت اورسیاحت کے شعبوں میں تعاون کے بہت مواقع موجود ہیں۔ٹیکسلا اور ہڑپہ جیسے مقامات کوریا کے ٹورسٹ کو اپنی طرف متوجہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹورازم کو فروغ دینے کیلئے کوریا کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ کورین سفیر نے کہا کہ پاکستان ایک مہمان نواز ملک ہے۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔