• news

شہبازشریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس  سلمان کی بریت پر وکلاء بحث کیلئے طلب


 لاہور(خبرنگار) لاہور کی سپیشل سٹرل کورٹ نے شہبازشریف فیملی کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میںسلمان شہباز سمیت ملزموں کی بریت پر وکلاء کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔ سپیشل جج سنٹرل نے 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی سلمان شہباز اور دیگرملزم پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی۔ ایف آئی کی جانب سے نئی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی سلمان شہباز کے وکیل نے نئی رپورٹ کے مطابق تیاری کے لیے مہلت کی استدعا کی امجد پرویز نے بتایا کہ رپورٹ میں گواہ 131 ہو گئے ہیں۔ ان کے بیانات کے حوالے سے کوئی چیزساتھ نہیں ہے۔ عدالت رپورٹ پڑھ کے دلائل دینے کی لیے سماعت ملتوی کرے۔ عدالت نے سماعت چار مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے کوگواہوں سے متعلق تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن