پولیس اہلکاروں کو دھمکیوں کا کیس شیخ رشید کی ضمانت منظور
مری (بیورو چیف) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی پولیس ملازمین کو دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں درخواست ضمانت مجسٹریٹ مری سول جج ذیشان نے منظور کر لی ہے اور پچاس ہزار کے مچلکہ جمع کروانے کے احکامات جاری کئے۔ پی ٹی آئی کے راجہ سعد سراج کیٹھوال نے ضمانتی مچلکہ جمع کروا کر شیخ رشید کی جیل رہائی کی روبکار جاری کروائی۔