• news

عاصمہ جہانگیر کی عوام دوستی‘ آئین پسندی سب کیلئے مشعل راہ: بلاول


اسلام آبا د (خصوصی نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی اصول پسندی، عوام دوستی اور آئین پسندی ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔تفصیلا ت  کے مطابق عاصمہ جہانگیر کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میںبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر جمہوریت کی غیرمتزلزل حمایت اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا نام ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے عاصمہ جہانگیر کو ان کی پانچویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر آئین و قانون کی حکمرانی، پارلیمان کی بالادستی، انسانی حقوق اور رواداری کے فروغ کی جدوجہد میں ہمیشہ پہلی صف میں شامل رہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن