• news

پی ٹی آئی رہنماسیٹھ عدنان منیر  کی ساندہ میں مہنگائی کیخلاف ر یلی 

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف امیدوار پی پی 172 سیٹھ عدنان منیر نے ساندہ میں مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی ۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی،گھی، دالیں، پٹرول بجلی، گیس اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب 2 وقت کی روٹی سے محروم ہو چکا ہے۔بے روزگاری اور مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ادویات قوت خرید سے باہر ہیں۔اعلیٰ عدلیہ نے پنجاب میں فوری الیکشن کا حکم دے کر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن