• news

پروفیسر ڈاکٹر عبدالخالقؒ کی تعلیمی ،تدریسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی:مولانا محبوب الرسول قادری 

لاہور(نیوز رپورٹر)انٹرنیشنل غوثیہ فورم کے چیئرمین مولانا ملک محبوب الرسول قادری نے بورڈ آف گورنرز کے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالخالقؒ کی تعلیمی قابلیت اور تدریسی خدمات شعبہ فلسفہ کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تصنیف و تالیف اور انتظامی امور میں گہری مہارت انہیں ممتاز اور منفرد مقام دلاتی ہے۔ درجنوں کتابوں کے مصنف و محقق اور اردو و انگریزی میں یکساں دسترس نے انکو عالمی سطح پر متعارف کروایا۔ ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ہمارے فورم نے علمی و تحقیقی خصوصی اشاعت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر ترکی اور شام میں حالیہ زلزلہ سے تباہی پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا گیا اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن